ایم کیو ایم استعفوں کا معاملہ،قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا : سپیکر قومی اسمبلی

ایم کیو ایم استعفوں کا معاملہ،قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ ...
ایم کیو ایم استعفوں کا معاملہ،قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا : سپیکر قومی اسمبلی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے اراکین اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی کی جانب سے آج اسمبلی رکنیت ختم کروانے کےلئے استعفے جمع کروائے گئے تھے جس پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے استعفے منظور کرنے کی بجائے پلیز پراسیس لکھ کر استعفے منظور کرنے سے انکار کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے استعفے رولز آف بزنس 43-2-Bکے تقاضے پورے نہیں کرتے اس لئے ان کو فی الحال منظور نہیں کیا جا سکتا ۔ سپیکر قومی اسمبلی نے استعفوں کے معاملے پر قانونی مشاورت کےلئے ماہرین کو طلب کیا ہے اور ماہرین سے مشورہ کے بعد ہی کچھ فیصلہ کیا جائے گا مزید یہ کہ وزیر اعظم نواز شریف ملک میں موجودنہیں ہیں اورآج رات ان کی ملک واپسی کے بعد ہی استعفوں کے معاملہ پر پیش رفت ہو گی۔

ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری کے معاملہ پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی سپیکر قومی اسمبلی کو ایم کیو ایم کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے کا پیغام دیا ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -