ایم کیوایم نے استعفے ٹارگٹ کلرز کو بچانے کیلئے دیئے ہیں :عمران خان

ایم کیوایم نے استعفے ٹارگٹ کلرز کو بچانے کیلئے دیئے ہیں :عمران خان
ایم کیوایم نے استعفے ٹارگٹ کلرز کو بچانے کیلئے دیئے ہیں :عمران خان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ مختلف ہے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں  عمران خان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی نے استعفے عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کروانے کیلئے دیئے تھے لیکن ایم کیوایم نے استعفیٰ ٹارگٹ کلرزز کو بچانے کیلئے دیئے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ 2013کے عام انتخابات میں تمام جماعتوں نے یہ موقف دیاتھا کہ دھاندلی ہو ئی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -