عمران خان کی متحدہ پر تنقید،الطاف حسین نے میاں بیوی کو خوش رہنے کی دعا دی

عمران خان کی متحدہ پر تنقید،الطاف حسین نے میاں بیوی کو خوش رہنے کی دعا دی
عمران خان کی متحدہ پر تنقید،الطاف حسین نے میاں بیوی کو خوش رہنے کی دعا دی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ وہ عمران خان کے ٹویٹ کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے ان کی ابھی ابھی شادی ہوئی ہے وہ خوش رہیں اور اللہ انہیں اولاد نرینہ سے نوازے۔

نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ وہ عمران خان کے ٹویٹ پر کوئی بات نہیں کرنا چاہتے ،دعا ہے کہ میاں بیوی خوشحال زندگی بسر کریں اور اللہ تعالیٰ انہیں بیٹا عطا فرمائے تاکہ قوم کو چھوٹا عمران خان ملے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ ایم کیوایم کی جانب سے استعفے ٹارگٹ کلرز کو بچانے کیلئے دیئے گئے ہیں جس کے جواب میں الطاف حسین نے تبصرہ کرنے سے انکار کیا بلکہ انہیں دعا بھی دی ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -