کویت میں عرب باشندے کا باپردہ خاتون پر بدترین تشدد، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

کویت میں عرب باشندے کا باپردہ خاتون پر بدترین تشدد، پولیس نے تحقیقات شروع ...
کویت میں عرب باشندے کا باپردہ خاتون پر بدترین تشدد، پولیس نے تحقیقات شروع کردیں

  

کویت سٹی(نیوز ڈیسک) اسلامی معاشرے میں عورت کوعزت کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے مگر کویت کے ایک شاپنگ مال میں ایک مرد کے ہاتھوں پردہ دار خاتون کی پٹائی کی ویڈیو نے انٹر نیٹ پرہلچل مچادی اور صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔

کویتی روزنامہ ”الوطن “نے یوٹیوب پرایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں ایک عربی باشندہ لاچار خاتون کو تھپڑوں اورٹھڈوں سے مار رہاہے اور دکانداروں کی طرف سے ایسا نہ کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی اور غصے سے لال پیلے شخص نے بے بس خاتون پٹائی جاری رکھی ۔

رپورٹ کے مطابق اس واقعے کی وجہ سے مارکیٹ میں شورشراباشروع ہوگیا تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس تشدد کی وجہ کیا تھی اور اس کا خاتون سے کیا تعلق تھا۔ سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین کا شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور مطالبہ کیاگیاکہ ملزم کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی جائے ۔

اخبار نے وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ پولیس فلم کی چھان بین کررہی ہے جس کے بعد تشدد میں ملوث شخص کو گرفتار کیاجاسکتاہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -