ایم کیو ایم کے استعفے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد منظور کیے جائیںگے:چیئر مین سینیٹ

ایم کیو ایم کے استعفے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد منظور کیے جائیںگے:چیئر ...
ایم کیو ایم کے استعفے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد منظور کیے جائیںگے:چیئر مین سینیٹ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئر مین سینیٹ رضا ربانی نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے سینیٹ میں جمع کرائے گئے استعفے موصول ہوگئے ہیں تاہم استعفوںکی منظوری سے قبل قانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے گا۔سینیٹ اجلاس میں مولانا عطاالرحمان کے ایم کیوایم اراکین کے استعفوں سے متعلق نقطہ اعتراض پرجواب دیتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے آٹھ اراکین نے استعفے دئیے ہیں ۔ان استعفوں پر آرٹیکل 64اور رول 18کے تقاضوں کو پورا کیا جا رہا ہے جس کے بعد استعفے منظور کیے جائیں گے۔

مزید :

قومی -