جے آئی ٹی نے مدعی اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے :ترجمان پنجاب حکومت

جے آئی ٹی نے مدعی اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے :ترجمان پنجاب حکومت
جے آئی ٹی نے مدعی اور گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے :ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ قصور جنسی کیس میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں مدعی اور گواہوں کے بیانا ت قلمبندکیے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب قصور کے رہائشیوں کی جانب سے شکایت پر فارغ کیے گئے افسران کی جگہ نئے افسران نے سنبھال لی ہے۔حکومت نے چودھر ی سلیم وڑائچ کو ڈی ایس پی قصور اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن ندیم عباس کو ڈی پی او قصور کا اضافی چارج دے دیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ عوام جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کو معلومات اور شواہد فراہم کرے جس پر فوری کاروائی کی جائے گی ۔ان کامزید کہنا تھا کہ قصورزیادتی کیس سے متعلق بنائی گئی جے آئی ٹی سرکاری تعطیلات میں بھی اپنا کام جاری رکھے گی۔

مزید :

لاہور -