پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو دھمکیاں دینے پر لیگی ایم این اے اور ڈی پی او اوکاڑہ طلب

پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو دھمکیاں دینے پر لیگی ایم این اے اور ڈی پی او اوکاڑہ ...
پی ٹی آئی کے ایم پی اے کو دھمکیاں دینے پر لیگی ایم این اے اور ڈی پی او اوکاڑہ طلب

  

لاہور،اوکاڑہ (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے کودھمکیاں دینے کے الزام پرمسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ندیم عباس اور ڈی پی او اوکاڑہ کو 18 اگست کو طلب کرلیا ہے۔

مسٹر جسٹس مظہر اقبال سدھو نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی مسعود شفقت کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مسلم لیگ نون کے ممبر قومی اسمبلی ندیم عباس اور ڈی پی او کاڑہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دے کر ہراساں کر رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ درخواست گزار کو پولیس مقابلہ میں قتل کر دیا جائے گا۔

مسعود شفقت کو تحفظ فراہم کیا جائے اور ملزموں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، عدالت نے درخواست سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے لیگی ایم این اے ندیم عباس اور ڈی پی او اوکاڑہ کو 18اگست کو جواب سمیت طلب کرلیاہے۔

مزید :

اوکاڑہ -