اقلیتی امیدواروں کے انتخابی طریقہ کار کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور،نوٹس جاری

اقلیتی امیدواروں کے انتخابی طریقہ کار کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست باقاعدہ ...
اقلیتی امیدواروں کے انتخابی طریقہ کار کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور،نوٹس جاری

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہورہائیکورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کی بلدیاتی انتخاب میں اقلیتی امیدواروں کے انتخاب کے طریقہ کار کے خلاف درخواست باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیئے ہیں۔مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ نے پاکستان عوامی تحریک کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ 13کے تحت بلدیاتی انتخابات میں اقلیتی نشستوں پر امیدواروں کی الیکشن کے بجائے سلیکشن کی جائے گی جبکہ آئین کے آرٹیکل 140 (اے) کے تحت تمام شہریوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کامکمل حق حاصل ہے، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ آئین اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ووٹرز کو بھی اپنے نمائندے ووٹ کے ذریعے منتخب کرنے کا حق دیتا ہے جبکہ بلدیاتی انتخابات میں اقلیتی نشستوں کا کوٹہ مختص کر دیا گیا ہے جو آئین کی خلاف ورزی ہے ،پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی دفعہ 13کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے کالعدم کیا جائے، عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 اگست تک جواب طلب کر لیا ہے۔

مزید :

لاہور -