بحریہ آرچرڈ فیز 2کی منظوری کے لئے ایل ڈی اے کا نوٹس معطل ،جواب طلب

بحریہ آرچرڈ فیز 2کی منظوری کے لئے ایل ڈی اے کا نوٹس معطل ،جواب طلب
بحریہ آرچرڈ فیز 2کی منظوری کے لئے ایل ڈی اے کا نوٹس معطل ،جواب طلب

  

لاہور (نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بحریہ آرچرڈ فیز 2 کی منظوری کے لئے ایل ڈی اے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس کومعطل کرتے ہوئے محکمہ سے 16اگست تک جواب طلب کر لیا ہے ،مسٹر جسٹس شاہد بلال حسن نے بحریہ ٹاﺅن کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ ایل ڈی اے نے بحریہ ٹاﺅن اپنی سکیم محکمہ سے منظور کروانے کے لئے نوٹس بھجوایا ہے جبکہ بحریہ ٹاﺅن کی تمام سکیمیں پہلے ہی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ سے منظور شدہ ہیں، ایل ڈی اے نے غیر قانونی طور پر بحریہ آرچرڈ کے فیز 2 کو منظور کرانے کا نوٹس بھجوایا ہے ، قانون کے تحت ایل ڈی اے کوپرائیوٹ ہاﺅسنگ سکیم میں مداخلت کا اختیارنہیں ،عدالت ایل ڈی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔عدالت نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد ایل ڈی اے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے سے اور 16اگست کو وضاحت طلب کرلی ہے۔

مزید :

لاہور -