قصور سکینڈل کے 7مزید ملزمان جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے

قصور سکینڈل کے 7مزید ملزمان جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے
قصور سکینڈل کے 7مزید ملزمان جسمانی ریمانڈپرپولیس کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قصورویڈیوسکینڈل کیس میں ملوث 7ملزمان کو27 روز کا جسمانی ریمانڈ پر قصور پولیس کے حوالے کردیا ہے۔انسداددہشت گردی عدالت میں قصور پولیس نے 7 ملزمان جسیم عامر، نسیم شیراز، بشارت، فیضان مجید، علیم مجید، عبدالمنان اور عثمان خالد کو قصورسکینڈل کے مقدمہ میں گرفتار کرکے پیش کیا،پولیس کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ملزمان سے بچوں کی مزید ویڈیو برآمداورتفتیش مکمل کرنی ہیں کہ ان کے ساتھ اور کون کون سے افراد ملوث ہیں ۔عدالت نے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل انیس شاہ کی استدعا پرمذکورہ تمام ملزمان کو27روزہ جسمانی ریمانڈ پر قصور پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے ،واضح رہے کہ اس کیس میں عدالت پہلے ہی 5 ملزمان کا28 روز کا جسمانی ریمانڈ دے چکی ہے، تمام ملزمان کو اب 28 روز بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا، ملزمان کا ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد پولیس انہیں واپس قصور لے گئی۔

مزید :

لاہور -