فضل الرحمان کا سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ ،ایم کیو ایم استعفے قبول نہ کرنے کی درخواست

فضل الرحمان کا سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ ،ایم کیو ایم استعفے قبول نہ کرنے کی ...
فضل الرحمان کا سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ ،ایم کیو ایم استعفے قبول نہ کرنے کی درخواست

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطہ کرکے ایم کیو ایم کی جانب سے پیش کیے گئے استعفوں کو قبول نہ کرنے کامطالبہ کیاہے ۔مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفے روکے گئے جبکہ ایم کیو ایم کے استعفوں کی تصدیق پہلے کی روز کر دی گئی ۔انہوں نے درخواست کی کے ایم کیو ایم کے استعفوں کی منظوری کو فی الحال روکا جائے اور اس معاملے پر وزیر اعظم کی وطن واپسی کا انتظار کیا جائے ۔جواب میں سپیکر قومی اسمبلی نے بتا یا کہ ایم کیو ایم کے استعفے ابھی قبول نہیں کیے گئے ہیں۔متحدہ کی جانب سے بھیجے گئے استعفے قومی اسمبلی کے لیگل برانچ کو بھجوا دیے گئے ہیں جہاں قومی اسمبلی سیکریٹر یٹ کے قانونی ماہرین استعفوں کا جائزہ لے رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -