چھوٹے قد والوں کیلئے خوشخبری،وہ 10جادوئی سبزیاں جو آپ کا قد بڑھا سکتی ہیں

لندن(نیوزڈیسک)چھوٹے قد کے لوگوں کو اکثر مذاق کا نشانہ بننا پڑجاتا ہے اور کچھ لوگ قد بڑھانے کے لئے ادویات کا سہارا بھی لیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو کچھ ایسی سبزیوں کے بارے میں بتائیں گے جو آپ کے قد میں اضافے میں انتہائی مددگار ثابت ہوں گی۔
شلجم
دیکھنے میں عام سی نظر آنے والی سبزی میں یہ خصوصیت موجود ہے کہ اس کے باقاعدہ استعمال سے آپ کا قد بڑھ سکتا ہے۔یہ سبزی قد بڑھانے والے ہارمونز کو ایکٹو کرتی ہے اور قد بڑھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔آپ چاہیں تو اسے پکا کر استعمال کرلیں یا پھر ان جوس بھی نکال کر پیا جاسکتا ہے۔
چینی گوبھی
اس سبزی میں بہت زیادہ وٹامنز،منرلز،کاروبوبائیڈریٹس اور فائبر پائے جاتے ہیں ۔اس کے استعمال سے گروتھ ہارمونز پر اچھا اثر پڑتا ہے اور نشوونما میں مدد ملتی ہے۔
لوبیا
اس میں پروٹین،فلوئیٹ،کاربوہائیڈریٹ اور فائبر کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے لہذا یہ نشوونما میں کافی مفید ہوتے ہیں۔اگر آپ اپنے دوپہر کے کھانے میں روزانہ سلاد میں انہیں شامل کرلیں تو آپ کو بہت فائدہ ہوگا۔اس میں موجود پروٹین کی وجہ سے آپ کی نشوونمامیں تیزی آجائے گی۔
بھنڈی
انتہائی لیس دار یہ سبزی نہ صرف لذیذ ہوتی ہے بلکہ یہ قد بڑھانے میں بھی بہت زیادہ معاون ہے۔اگر ان کا استعمال کیا جائے تو نہ صرف معدہ کی کارکردگی بڑھتی ہے بلکہ یہ انسان کو چاک و چوبند بھی رکھتی ہے۔
پالک
آئرن سے بھرپور اس سبزی سے نہ صرف پٹھے مضبوط ہوتے ہیں بلکہ یہ قد بڑھانے میں بھی بہت اہم ہے۔آپ کو چاہیے کہ اپنی روز کی خوارک میں اس سبزی کو ضرور شامل کریں۔اسے سالن بنا کر اگراس میں گوشت شامل کرکے استعمال کیا جائے تو یہ بہت زیادہ فائدہ دے گا۔
براکلی
گوبھی سے ملتی جلتی سبزی کی سلاد بہت ہی مفید ہوتی ہے۔یہ وٹامن سی،آئرن اور فائبر سے بھرپور ہوتی ہے اور اس کا استعمال ہمارے جسم کو بہت فائدہ دیتا ہے۔اس کے علاوہ یہ جسم کی نشوونما کو تیز کرتی ہے جس سے قد بڑھتا ہے۔
مٹر
پروٹین،وٹامن،منرلزاور لوٹین سے بھرپور یہ سبزی بھی اس فہرست میں شامل ہے جس سے قد بڑھتا ہے۔اس چاولوں،سالن یا سلاد میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔