بجلی کے بلوں میں 12 ٹیکس شامل، عبادت گاہوں سے ٹیلی ویژن ٹیکس کی وصولی بھی جاری

بجلی کے بلوں میں 12 ٹیکس شامل، عبادت گاہوں سے ٹیلی ویژن ٹیکس کی وصولی بھی جاری
بجلی کے بلوں میں 12 ٹیکس شامل، عبادت گاہوں سے ٹیلی ویژن ٹیکس کی وصولی بھی جاری

  

اسلام آباد/ڈیرہ اسماعیل خان (اے این این )واپڈ مساجد اور خانقاہوں ، امام بارگاہوں، چرچوں سے بھی ٹیلی ویژن ٹیکس وصول کرنے میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کے بلوں میں اس وقت تقریباً 12مختلف ٹیکسز شامل کیے گئے ہیں جو عوام سے جبراً وصول کیے جاتے ہیں ۔ ان ہی ٹیکسز میں ایک ایسا ٹیکس بھی ہے جوپی ٹی وی کو جاتا ہے ۔ بجلی کے بل میں ٹیلیویژن ٹیکس کی مد میں واپڈا مساجد ، خانقاہوں، امام بارگاہوں، چرچوں اور دیگر مذہبی مقامات سے بھی ٹیلیویژن ٹیکس وصول کر رہاہے جبکہ زائد بلنگ تو واپڈا کا وطیرہ بن چکا ہے۔

ایک کمرے کے گھر کو بھی 20سے 30ہزار بل بھجوا دیا جاتاہے اور بچاری عوام بل ٹھیک کروانے کے چکر میں اتنے ہی پیسے خرچ کرنے پر مجبور ہوتی ہے ۔

مزید :

قومی -