2 لڑکیوں کو شرمناک رقص بے حد مہنگا پڑا، بڑی مصیبت گلے پڑ گئی

2 لڑکیوں کو شرمناک رقص بے حد مہنگا پڑا، بڑی مصیبت گلے پڑ گئی
2 لڑکیوں کو شرمناک رقص بے حد مہنگا پڑا، بڑی مصیبت گلے پڑ گئی

  

بنکاک (نیوز ڈیسک) تھائی لینڈ میں دو نوجوان خواتین نے ایک مقدس مندر میں ایسی شیطانی حرکات کردیں کہ عوام غصے سے پاگل ہوگئے اور حکام نے دونوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

دونوں خواتین کی ایک مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں وہ وات جائے واتانارام مندر کے ایک صحن میں سرخ رنگ کی انتہائی مختصر سکرٹس پہن کر رقص کرتی نظر آئی ہیں۔ یہ مندر مقامی لوگوں میں بہت مقدس مقام جانا جاتا ہے اور اس کی تاریخی اہمیت کی وجہ سے اسے یونیسکو کی عالمی اثاثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

تھائی لینڈ حکومت کے ایک سینئر افسر نے خواتین کی حرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا لباس بہت مختصر اور غیر مناسب تھا اور اس سے بھی زیادہ معیوب بات یہ ہوئی کہ انہوں نے انتہائی فحش رقص کیا۔سینئر افسر مسٹر پراسونگ کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکم دے دیا ہے کہ دونوں خواتین کو فوری تلاش کیا جائے اور وہ جہاں بھی ہوں انہیں پکڑ کر لایا جائے تاکہ انہیں سخت سزا دی جاسکے۔ متنازع ویڈیو، جس کا دورانیہ 5 منٹ ہے، 5 اگست کو یوٹیوب پر پوسٹ کی گئی۔ تھائی حکومت کی شکایت پر اسے یوٹیوب سے ہٹادیا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -