سیاسی ہلچل کے خاتمے کیلئے الطاف حسین کانیا فارمولا، جنر ل راحیل شریف کو ایمانداری کا مشورہ دے دیا

سیاسی ہلچل کے خاتمے کیلئے الطاف حسین کانیا فارمولا، جنر ل راحیل شریف کو ...
سیاسی ہلچل کے خاتمے کیلئے الطاف حسین کانیا فارمولا، جنر ل راحیل شریف کو ایمانداری کا مشورہ دے دیا

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے استعفوں کے بعد ملک میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے کے لئے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے نیا فارمولا دے دیا ہے ۔ یہ فارمولا انہوں نے نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پیش کیا۔ الطاف حسین نے تجزیہ کار شہزاد چوہدری سے کہا کہ وہ جنرل راحیل شریف سے بات کریں کہ وہ رینجرز کو ایمانداری سے آپریشن کرنے کاکہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ایمانداری سے ہوا تو بات ختم ہوجائے گی اور زخم بھی آہستہ آہستہ مندمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ اس بات کا خیال رکھیں گے کہ اداروں کے وقار کا خیال رکھا جائے۔ 

استعفوں کے بعد ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے سوال پر الطاف حسین نے کہا کہ اس کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔ اس سے پہلے الطاف حسین نے معاملات حل کرنے کےلئے ایک اور فارمولا بھی پیش کیا ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -