شاطر مردوں نے سعودی عرب میں معصوم خواتین کو پھنسانے کے لئے ایسا حربہ اپنایا کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

شاطر مردوں نے سعودی عرب میں معصوم خواتین کو پھنسانے کے لئے ایسا حربہ اپنایا ...
شاطر مردوں نے سعودی عرب میں معصوم خواتین کو پھنسانے کے لئے ایسا حربہ اپنایا کہ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ملک میں ایسے کیس عموماً دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں مرد فون پر لڑکیوں کی آواز نکال کر لڑکیوں کو دھوکہ دیتے اور اپنے جال میں پھانستے ہیں۔ لیکن سعودی عرب میں ایک مرد نے خواتین کا لباس پہنا، میک اپ کیا اور بازار میں جا پہنچا۔ جہاں وہ عورت کی آواز میں بولتے ہوئے 3خواتین کو ایک ساتھ دھوکا دینے میں کامیاب ہو گیا۔ اس نے خواتین سے کہا کہ ایک گھر میں ایک پارٹی ہو رہی ہے جس میں صرف خواتین شریک ہو سکتی ہیں۔وہاں خواتین کو بھاری انعامات دیئے جائیں گے۔میں ادھر جا ’’رہی‘‘ ہوں، آپ بھی آ جائیں۔ ان تینوں خواتین نے آؤ دیکھا نہ تاؤ اور اس کے ساتھ ہو لیں۔

وہ جب اس گھر میں پہنچیں تو وہاں پہلے سے 6آدمی موجود تھے، وہاں پہنچ کر اس نے جعلی عورت کا بہروپ اتار پھینکا جسے دیکھ کر خواتین ہکا بکا رہ گئیں۔ ان مردوں نے تینوں خواتین سے زیادتی کی کوشش کی ،لیکن خواتین کی خوش قسمتی کہ جب وہ اس گھر میں داخل ہو رہی تھیں تو ہمسایوں نے صورتحال کو بھانپتے ہوئے پولیس کو فون کر دیا اور پولیس نے بروقت پہنچ کرملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان خواتین کی عزت بچا لی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شراب کی 23بوتلیں ودیگر منشیات اور خواتین کے ملبوسات بھی برآمد کر لیے۔ گرفتار ہونے والوں میں سے ایک کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ پولیس کا اہلکار ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

آئی فون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں

مزید :

ڈیلی بائیٹس -