اسحاق ڈار کا فاروق ستار سے رابطہ ،استعفے واپس لینے کا مطالبہ ،حتمی فیصلہ الطاف حسین کریں گے ،فاروق ستار کا جواب

اسحاق ڈار کا فاروق ستار سے رابطہ ،استعفے واپس لینے کا مطالبہ ،حتمی فیصلہ ...
اسحاق ڈار کا فاروق ستار سے رابطہ ،استعفے واپس لینے کا مطالبہ ،حتمی فیصلہ الطاف حسین کریں گے ،فاروق ستار کا جواب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کے رہنمافاروق ستار سے استعفے واپس لینے کی درخواست کی ہے تاہم فاروق ستار کا کہنا ہے کہ استعفوںکی واپسی کا حتمی فیصلہ الطاف حسین کریں گے ۔نجی نیوز چینل کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے استعفوں کے بعد اسحاق ڈار نے پہلی بار ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں استعفوں کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ حکومت ایم کیو ایم کے تمام تحفظات دور کر ے گی لیکن اس سے پہلے ایم کیو ایم اپنے استعفے واپس لے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے ایم کیو ایم پارلیمان میںاپنا موثر کردار ادا کرتی رہے ۔جواب میں فاروق ستار نہیں کہا کہ ایم کیو ایم کے ارکان اپنے استعفے واپس لینے کا اختیار نہیں رکھتے ہیں اس حوالے سے حتمی فیصلہ الطاف حسین کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -