پہلا دن اوول ٹیسٹ ۔۔۔ جھلکیاں

پہلا دن اوول ٹیسٹ ۔۔۔ جھلکیاں
پہلا دن اوول ٹیسٹ ۔۔۔ جھلکیاں

  

-1 اوول ٹیوب سٹیشن کے باہر میچ دیکھنے والوں کا بڑا ہجوم تھا۔ انگلش ٹیم کے سپورٹرز بڑے پرجوش تھے۔ پاکستانیوں کی تعداد کم تھی۔

-2 صبح کے وقت ہلکی بارش نے جہاں خنکی میں اضافہ کیا وہاں پاکستانی باؤلرز کی بھی مدد کی۔

-3 میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے حنیف محمد کے انتقال کی خبر موصول ہوئی تو تمام لوگ خصوصاً میڈیا کے اراکین نے ان کی عظمت کا تذکرہ کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

-4 پاکستان کے سابق اوپننگ بیٹسمین یونس احمد بھی مقامی اخبار کی رپورٹنگ کیلئے میڈیا بکس میں موجود تھے۔

-5 پہلے میچ کے دوران بہت کم دھوپ نکلی۔

-6 میدان کے باہر ٹکٹ بلیک کرنے والوں کی معقول تعداد موجود تھی۔

-7 اوول کرکٹ گراؤنڈ کے تمام سٹینڈز تماشائیوں سے پُر تھے۔ میدان کے باہر دونوں ممالک کے جھنڈے فروخت کئے جا رہے تھے۔

مزید :

کالم -