ایان علی کا کیس مفت نہیں لڑ رہا ”مسٹر گوئبلز نے جھوٹ بول بول کر ریکارڈ قائم کئے“لطیف کھوسہ کا چودھری نثار کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

ایان علی کا کیس مفت نہیں لڑ رہا ”مسٹر گوئبلز نے جھوٹ بول بول کر ریکارڈ قائم ...
ایان علی کا کیس مفت نہیں لڑ رہا ”مسٹر گوئبلز نے جھوٹ بول بول کر ریکارڈ قائم کئے“لطیف کھوسہ کا چودھری نثار کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے وزیر داخلہ چودھری  نثار کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کے خلاف عدالت میں جائینگے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ ایان علی کا کیس مفت نہیں بلکہ ان سے فیس لیتا ہوں ‘چوہدری نثار علی جھوٹوں کے سردار ہیں ‘میں سوچ بھی نہیں سکتا کہ چوہدری نثار علی خان اس حد تک گر جائیں گے اگر پیپلزپارٹی کیخلاف کوئی ثبوت ہیں تو عدالتوں میں کیوں نہیں جاتے؟وزیر داخلہ سانحہ کوئٹہ کا حساب دینے کی بجائے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہیں۔ سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثارایک سازش کے تحت ایک خاص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، ملک میں جب بھی دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو انکو تنقید کی جرات نہیں ہوتی اور ملا مسعود کی ہلاکت پر وہ پار لیمنٹ میں آنسوبہاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے کچھ عرصہ پہلے سید خورشید کے خلاف بھی کر پشن کے ثبوتوں کی بات کی مگر آج تک وہ ان ثبوتوں کو قوم ‘پارلیمنٹ اور کسی عدالت میں نہیں لیکر نہیں آئے وہ سمجھتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کو بلیک میل کر لیں گے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اب تک ایان علی کا جتنا بھی کیس لڑا ہے اسکی فیس لیتا ہوں میر ے پاس ایک نہیں درجنوں اہم مقدمات ہیں جو میں عدالتوں میں لڑرہا ہوں ، اصل میں چوہدری نثار علی خان انتہائی گر چکے ہیں اور میں کبھی خواب میں بھی نہیں سوچ سکتا کہ وہ اتنے زیادہ گر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری نثار ملکی تاریخ کے ناکام ترین وزیر داخلہ ہیں، انہوں نے میرے پیشے کو بدنام کیا۔انہوں نے جھوٹ بول بول کر مسٹر گوئنلز کا اعزاز حاصل کیا۔واضح رہے کہ چودھری نثار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ کچھ لوگ ایان علی کا کیس مفت میں لڑ رہے ہیں تاکہ وہ خبروں میں رہیں۔

مزید :

قومی -