قصور جیل حکام کو چند منٹ قبل صلح نامہ ملنے پر قاتل کی پھانسی ٹل گئی

قصور جیل حکام کو چند منٹ قبل صلح نامہ ملنے پر قاتل کی پھانسی ٹل گئی
قصور جیل حکام کو چند منٹ قبل صلح نامہ ملنے پر قاتل کی پھانسی ٹل گئی

  


قصور(ویب ڈیسک) ڈسٹر کٹ جیل قصور میں گزشتہ روز قتل کے مجرم کودی جانے والی پھانسی ٹل گئی،پھانسی سے ٹھیک چند منٹ قبل جیل حکام کو صلح نامہ موصول ہو گیا۔ رمضان نے 2004 میں فائرنگ کر کے کانسٹیبل مختیار احمد کو ہلاک اور سب انسپکٹر نیامت علی کو زخمی کر دیا تھا ، جرم ثابت ہونے پر دہشت گردی کی عدالت نے سزائے موت موت کا حکم دیا تھا۔ 29مئی2017کو صدر پاکستان نے رمضان کی رحم کی اپیل کو مسترد کر دیا تھا ۔ گزشتہ علی الصبح رمضان کو تختہ دار پر لٹکایا جانا تھا کہ مقررہ وقت سے چند منٹ قبل مقتول کانسٹیبل مختیار احمدکی بیوہ نے خون معاف کر کے صلح نامہ جمع کرو ادیا ۔

مزید : قصور


loading...