جولائی کے دوران برآمدات 1.63ارب ڈالر ، درآمدات 4.84ارب ڈالر ریکارڈ

جولائی کے دوران برآمدات 1.63ارب ڈالر ، درآمدات 4.84ارب ڈالر ریکارڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کامرس رپورٹر)رواں مالی سال 2017-18کے پہلے ماہ تجارتی خسارے میں اضافہ ،برآمدات میں کمی اوردرآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران برآمدات15فیصدکمی کے ساتھ1.63ارب ڈالر ، درآمدات 7فیصد اضافے کے ساتھ4.84ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ پاکستان شماریات بیورو کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں تجارتی خسارہ 3.21ارب ڈالر رہا ۔اعدادوشمار کے مطابق برآمدات15فیصد ریکارڈ کمی کے ساتھ 1.91ارب ڈالر سے گرکر 1.63ارب ڈالر جبکہ درآمدات 7فیصد اضافے کے ساتھ 4.53ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.84ارب ڈالر ہوگئیں۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں تجارتی خسارہ 56فیصد اضافے کے ساتھ 2.06ارب ڈالر سے بڑھ کر 3.21ارب ڈالر ہوگیا جبکہ برآمدات اسی مدت میں 11فیصداضافے کے ساتھ 1.48ارب ڈالر سے بڑھ کر 1.63ارب ڈالر اور درآمدات 37فیصد اضافے کے ساتھ 3.53ارب ڈالر سے بڑھ کر 4.84ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ۔

مزید :

کامرس -