پاکستانی خواتین ہوم ٹیکسٹائل ، جیولری ،ملبوسات اور ہینڈی کرافٹ میں مہارت رکھتی ہیں ، شازیہ سلیمان

پاکستانی خواتین ہوم ٹیکسٹائل ، جیولری ،ملبوسات اور ہینڈی کرافٹ میں مہارت ...

لاہور( کامرس رپورٹر)ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری لاہو کی صدر شازیہ سلیمان نے کہا ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے ملکی کاروباری خواتین کو بین الاقوامی نمائشوں میں" ٹریڈ فری "کی اجازت دے کر جہاں کاروباری مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں وہیں وومن انٹر پینورجی ڈی پی کی شرح میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکتی ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ وزارت تجارت بزنس مین خواتین کو اہمیت دیتے ہوئے ٹیکسز میں ریلیف دے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان لاہور میاں ریاض احمد سے ان کے آفس میں ملاقات کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر سابق صدر ویمن چیمبر قیصرہ شیخ ، فلاحت عمران ، رخسانہ خان سمیت ٹی ڈیپ کے افسران بھی موجو د تھے ۔ شازیہ سلیمان نے کہا کہ پاکستان کی خواتین میں بہت پوٹینشل موجو د ہے جو ہوم ٹیکسٹائل ، جیولری ،ملبوسات اور ہینڈی کرافٹ میں مہارت رکھتی ہیں اگر ٹی ڈیپ ایسی خواتین کو پلیٹ فارم مہیا کر کے کاروبار کے مواقع فراہم کر ے تو پاکستانی کاروبای خواتین دنیا بھر میں ہو نے والی نمائشوں میں اپنی مصنوعات کے سٹالز لگا کر جی ڈی پی کی گروتھ میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں لہذا حکومت کو چا ئیے کہ خواتین کو کاروبای سر گر میوں میں دلچسپی لینے کے لیے تسلسل کے ساتھ آگاہی سیمینار ز کروا کر شعور اجاگر کرے جبکہ خصوصا کاروباری خواتین کو ٹیکسز میں ریلیف دیا جائے ۔

مزید : کامرس


loading...