کا شتکا روں کو توریا اے کی فصل وسط ستمبر تک کاشت کرنے کی ہدایت

کا شتکا روں کو توریا اے کی فصل وسط ستمبر تک کاشت کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(بیورورپورٹ ) محکمہ زراعت نے ملک میں خوردنی تیل کی پیداوار بڑھانے اور اس کی برآمد کی شرح میں اضافہ سمیت زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ حاصل کرنے کیلئے تیل دار اجناس کی کاشت کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار تیل دار اجناس کی منظور شدہ اقسام کاشت کر کے بھاری مالی فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتا یا کہ توریا اے ، اوریا انمول زائد خریف کی فصلیں ہیں جبکہ پیلا رایا ، سرسوں ، ڈی جی ایل ، چکوال رایا ، خانپور رایا موسم ربیع کی فصلیں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ زائد خریف کی فصلوں میں توریا اے کی فصل فوری کاشت شروع کرکے وسط ستمبر تک کاشت کرنا چاہیے ۔ انہوں نے بتایا کہ تیل دار اجناس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے انہیں بر وقت کاشت کرنا اور صحت مند و صاف ستھرے بیج کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے بتایاکہ کاشتکار جن کھیتوں میں گندم سے پہلے رایا انمول کاشت کرنا چاہتے ہیں وہ اس کی کاشت اگست میں مکمل کر لیں۔ انہوں نے بتایاکہ20سے 32ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت اس کے اگاؤ کیلئے نہایت موزوں ہے۔ رایا انمول ایک کم دورانیہ کی فصل ہے جو دوسری تیلدار اجناس کی نسبت زیادہ پیداوار اور منافع دیتی ہے اور اس میں تیل کی مقدار 39فیصد کے قریب ہوتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لائنوں میں کاشت کی صورت میں جب پودے 4پتے نکال لیں تو فصل کی اس طرح چھدرائی کریں کہ پودے سے پودے کا فاصلہ 10سے 15سینٹی میٹر ہواور جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کیلئے پہلا پانی لگانے سے پہلے گوڈی کریں۔

مزید :

کامرس -