پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ فورم کے زیر اہتمام ’’ایوارڈتقریب‘‘کا انعقاد

پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ فورم کے زیر اہتمام ’’ایوارڈتقریب‘‘کا انعقاد
 پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ فورم کے زیر اہتمام ’’ایوارڈتقریب‘‘کا انعقاد

  


لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ’’پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ‘‘تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان کی 70سالہ جشن آزادی کے موقع پر معاشرے میں اداکاری سمیت دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی کی حامل شخصیات کو ’’پاکستان ایکسیلنس ایوارڈ‘‘دیئے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ایکسیلنس ایوارڈکمیٹی کے چیئرمین حمید بھٹو نے کہا کہ آزادی بڑی نعمت ہے، ہمارے آباؤ و اجداد نے 70برس قبل بری قربانیاں دے کر آزاد وطن حاصل کیا تھاجس کی خوشی ہم جشن پاکستان کے نام سے ہر سال منارہے ہیں، اس حوالے سے چند دوستوں نے پاکستان ایکسیلنس ایوارڈفورم تشکیل دیا جس کے تحت ہم 70ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کی ترقی میں بہتر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو ایک اعزاز دے رہے ہیں ، ہم پاکستان ایکسیلنس ایوارڈکی جانب سے تمام اعزازات حاصل کرنے والی شخصیات کو مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اہل وطن کو بھی جشنِ آزادی مبارک پیش کرتے ہیں۔چیف پیٹرن پاکستان ایکسیلنس ایوارڈکمیٹی کے چیف پیٹرن محمد اقبال قریشی نے کہا کہ پاکستان اللہ تعلیٰ کی دی ہوئی نعمت ہے ، جس کی حفاظت کرنے سمیت ان کی ترقی و تعمیر کرنا ہماری ذمہ داری ہے، جشن آزادی کے موقع پر ہم پاکستان ایکسیلنس ایوارڈکمیٹی کی جانب سے ملک کی نامور شخصیات کو ایوارڈ دے کر ان کی ہمت افزائی کر رہے ہیں تاکہ ملک کے دیگر شہری بھی ان کی خدمات پر رشک کر سکیں اور وہ بھی ملک کی ترقی و تعمیر میں بڑھ چڑہ کرحصہ لیں۔ پاکستان ایکسیلنس ایوارڈکمیٹی کے پیٹرن انور سانگی نے کہا کہ ہم اپنے ملک اور اپنے ملک کے لوگوں سے پیار کرتے ہیں ، ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے عظیم ملک کی جشن آزادی کے موقع پر ان کی خدمات کا اعتراف کریں۔ اس سلسلے میں آج کی تقریب منعقد کی گئی ہے، ہم تمام شرکاء کی تشریف آوری کا تہ دل سے مشکور ہیں۔ میڈی کیم کمپنی کے چیئرمین خلیل نینی تا ل والا نے کہا کہ زندگی جدوجہد کا نام ہے، اسی نظریہ پر چلتے ہوئے ہمارے آباؤ و اجداد نے بھی آزادی حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کی بالآخر انہوں نے آزادی حاصل کرلی، اب ہمارا فرض ہے کہ ان کی جدوجہد کو سلام پیش کریں اور جشنِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے مناکر دنیا کو پیغام دیں کہ ہم زندہ قوم ہیں، اس سلسلے میں پاکستان ایکسیلنس ایوارڈفورم کے زیر اہتمام آج اپنے ہم وطنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کریں۔

مزید : کلچر


loading...