محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریب

محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریب

لاہور (فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریبات کے سلسلہ میں ایک خوبصورت تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں لطیف چودھری، علی جاوید چانڈیو، بشارت احمد خان اور کلیان سنگھ کلیان نے جشن آزادی کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کے وقت کی لازوال قربانیاں اس بات کا تقاضا کرتی ہیں کہ حقیقی معنوں میں قائداعظم کے پاکستان کو مضبوط کیا جائے اور قائد کے خواب کی تعبیر ان کی فکر کے مطابق کی جائے۔ تقریب میں ڈاکٹر ناصر بلوچ نے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک پنجابی کہانی پیش کی جبکہ عبادنبیل شاد نے نظم اور رائے محمد خاں ناصر نے غزل پیش کر کے حاضرین سے بھر پور داد وصول کی۔ اس تقریب میں گلوکار انور رفیع، صائمہ اختر، حنا ملک اور صابر علی صابر نے وطن سے محبت کا اظہار ملّی نغمے پیش کر کے کیا۔ تقریب کے اختتام پر ایک عالیشان محفل مشاعرہ بھی منعقد ہوئی جس میں پنجاب بھر سے معروف شاعروں نے اپنی شاعری کے ذریعے پاکستان مضبوط بنانے اور اتحاد و یگانگت کا درس دیا۔

شاعرے کی صدارت رائے محمد خاں ناصر نے کی اور دیگر شعراء میں ڈاکٹر ناصر بلوچ، عباد نبیل شاد، عدل منہاس لاہوری، یوسف پنجابی، سر فراز انور صفی اور نبیل نجم شامل تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پلاک ڈاکٹر صغرا صدف نے کہا کہ عصرِ حاضر میں پاکستان کو نفرت و تعصب سے پاک کر کے امن، برداشت اور رواداری سے بھر پور ملک بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جشن آزادی میلے کی تقریبات کے سلسلے میں کل 11 اگست کو فلم 146146جناح145145 دکھائی جائے گی جبکہ معروف گلوکار ملی نغمے بھی پیش کریں گے جبکہ 12 اگست کو پلاک کے زیر اہتمام ایک میڈیکل کمپ بھی لگایا جا رہا ہے جس میں مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹر حضرات مفت طبی مشورے دیں گے۔

مزید : کلچر


loading...