برٹنی اسپیئرزشو، مشکوک شخص اسٹیج پرچڑھ گیا
نیویارک (اے این این)معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کے کنسرٹ کے دوران ایک مشکوک شخص گلوکارہ تک پہنچ گیا تاہم سیکورٹی اور ساتھیوں نے مشکوک شخص کو قابو کرلیا۔امریکی شہر لاس ویگاس میں برٹنی اسپیئرز کا شو جاری تھا کہ اس دوران ایک شخص نے اسٹیج پر چڑھ کر ان تک پہنچنے کی کوشش کی ۔اس موقع پر برٹنی اسیپئرز کی خوف کے مارے چیخیں نکل گئیں۔برٹنی اسپیئرز کو سیکورٹی گارڈز اور ساتھی پرفارمرز نے حصار میں لے لیا جبکہ مشکوک شخص کو بھی قابو کرلیا گیا۔