والد رشی کپور نے فلم ’’جگا جاسوس ‘‘ پر تنقید میرے دفاع میں کی ہے،رنبیر کپور

والد رشی کپور نے فلم ’’جگا جاسوس ‘‘ پر تنقید میرے دفاع میں کی ہے،رنبیر ...
 والد رشی کپور نے فلم ’’جگا جاسوس ‘‘ پر تنقید میرے دفاع میں کی ہے،رنبیر کپور

  


ممبئی (اے پی پی)بالی وڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ ان کے والد رشی کپور نے فلم ’’جگا جاسوس ‘‘ پر تنقید میرے دفاع میں کی ہے ان کا کہنا تھا کہ رشی کپور ایک جذباتی آدمی ہیں اور وہ ہر جگہ پر میرے دفاع کے لئے موجود ہوتے ہیں ۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے دت کی فلم ’’بھومی‘‘ کے ٹریلر کے ریلیز کے موقع پر رنبیر کپور نے کہاہے کہ یہ ضروری نہیں کہ میں اپنے والد کی ہر بات پر متفق ہوں انہوں نے کہا کہ ہم نے تین سال مل کر اس فلم پر کام کیا ہے ۔

ہم جانتے ہیں کہ ہم نے اس میں کیسا کام کیا ہے ۔بعض اوقات ہمیں کامیابی ملتی ہے اور بعض اوقات ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ناکامی سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے ۔

مزید : کلچر


loading...