سفارشی فنکارائیں شائقین بیوقوف نہیں بنا سکتیں،فرح باجوہ

سفارشی فنکارائیں شائقین بیوقوف نہیں بنا سکتیں،فرح باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ ،ماڈل و پرفارمرفرح باجوہ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘روائتی کام کرنے سے بہتر ہے کہ میں گھر بیٹھی رہوں۔انہوں نے کہا کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے میرے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں اور آج ڈرامہ شائقین مجھے نمبر ون سمجھتے ہیں۔ فرح باجوہ نے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی شائقین کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ہمیشہ بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ایسا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید :

کلچر -