محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام ’’فلم ویک ‘‘

محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام ’’فلم ویک ‘‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (فلم رپورٹر) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر (پِلاک)، محکمہ اطلاعات و ثقافت، حکومت پنجاب کی طرف سے 70 سالہ جشن آزادی تقریبات کے سلسلے میں ’’فلم ویک ‘‘کے دوران پنجابی کمپلیکس ہال نمبر 1 میں پاکستانی فلم ’’سلیوٹ‘‘ دکھائی گئی۔ اس فلم کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ فلم دیکھنے کے بعد لوگ یوم آزادی کے متعلق کافی پر جوش دکھائی دئیے۔
اور انہوں نے آزادی کے حوالے سے نعرے لگا کر اپنی خصوصی محبت کا اظہار بھی کیا۔ حاضرین نے پِلاک کی اس کاوش کو بہت سراہا۔ آخر میں ادارے کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر صغرا صدف نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

کلچر -