سینئر جونیئرز کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں،شگفتہ اعجاز

سینئر جونیئرز کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں،شگفتہ اعجاز
 سینئر جونیئرز کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں،شگفتہ اعجاز

  


لاہور(فلم رپورٹر) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجازنے کہا ہے کہ ‘ سینئر اداکار جونیئرزفنکاروں کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں‘پاکستانی عوام مشکلات کا شکار ہے ان کو تفر یح اور ہنسی مذاق کے مواقعے فراہم کر نا بھی صدقہ جاریہ ہے ۔شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میں نے زیادہ تر سنجیدہ کردار اداکئے ہیں جو کہ بہت مشکل ہوتے ہیں۔جبکہ کامیڈی رول میں لوگوں کو ہنسانا اور ان کو ذہنی تفریح فراہم کرنا مقصد ہوتا ہے اور اسی وجہ سے مجھے کامیڈی اداکاری کرتے ہوئے مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑا، مگر میں نے کامیڈی کردار بھی کئے ہیں ۔میں نے لوگوں کی آنکھوں میں آنسو بھی لائے مگر مجھے رونے کی بجائے ہنستے ہوئے چہرے اچھے لگتے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...