انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان

انگلینڈ کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان

لندن(نیٹ نیوز)انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سرے کے اوپنر مارک سٹونمین اور ہیمپشائر کے لیگ سپنر میسن کرین کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں جو روٹ(کپتان)، معین علی، جیمز اینڈرسن، جونی بیئرسٹو وکٹ کیپر، سٹورٹ براڈ، ایلسٹر کک، میسن کرین، ڈیوڈ ملان، ٹوبی رولانڈ جونز، بین سٹوکس، مارک سٹونمین، ٹام ویسلے اور کرس ووکس شامل ہیں۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 17 اگست سے برمنگھم میں شروع ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...