انگلینڈ اور بھارت انڈر 19 کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

انگلینڈ اور بھارت انڈر 19 کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

لندن(آئی این پی)انگلینڈ اور بھارت کی انڈر 19 کرکٹ ٹیموں کے درمیان یوتھ سیریز کا تیسرا ون ڈے آج کانٹی گراؤنڈ ہوو میں کھیلا جائے گا۔ بھارت انڈر 19 کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ مہمان ٹیم نے پہلے میچ میں 5 وکٹ اور دوسرے میچ میں 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ سیریز کا چوتھا میچ 14 اگست کو برسٹول جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 16 اگست کو ٹونٹن میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...