پین امریکن ہاکی کپ، ارجنٹائن اور کینیڈا نے فائنل میں جگہ بنا لی

پین امریکن ہاکی کپ، ارجنٹائن اور کینیڈا نے فائنل میں جگہ بنا لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لنکاسٹر(نیٹ نیوز)پین امریکن ہاکی کپ میں ارجنٹائن اور کینیڈا نے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر لنکاسٹر میں جاری ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8-1 گول سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں کینیڈا نے امریکا کو شوٹ آؤٹ پر 4-3 سے شکست دی۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے مابین میچ 1-1 سے برابر رہا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتہ کو کھیلا جائے گا۔