قومی ٹیم سکس ریڈ سنوکر میں شرکت کے بعد آج وطن پہنچے گی
اسلام آباد ( آن لائن ) قومی ٹیم آئی بی ایس ایف عالمی سکس ریڈاینڈ ٹیم سنوکر میں شرکت کے بعدواپس وطن آج کراچی پہنچے گی،پانچ رکنی ٹیم میں محمد ساجد، اسجد اقبال، بابر مسیح، محمد آصف، محمد نعیم اختر شامل ہیں جبکہ منیجرناصر علی بھگت ٹیم کے ہمراہ ہیں،قومی ٹیم نے عالمی ٹیم کا ایونٹ اپنے نام کیا، یہ چیمپئن شپ 2 سے 10 اگست مصر میں کھیلی گئی ۔