پی سی بی ورلڈ الیون کو10ستمبر کو پاکستان لانے کا خواہاں

پی سی بی ورلڈ الیون کو10ستمبر کو پاکستان لانے کا خواہاں

لاہور(سپورٹس رپورٹر )ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے پی سی بی کی جانب سے نئی مجوزہ تاریخیں سامنے آگئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے لیے نئی تاریخیں بھجوا دی ہیں،ذرائع کے مطابق پی سی بی ورلڈ الیون کو10ستمبر کو پاکستان لانے کا خواہاں ہے جب کہ 3ٹی ٹونٹی میچز 11،13اور15ستمبر کو قذافی سٹیڈیم ،لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...