انڈر ٹیکرنے دوبارہ ریسل مینیا میں واپسی کا عندیہ دیدیا

انڈر ٹیکرنے دوبارہ ریسل مینیا میں واپسی کا عندیہ دیدیا
 انڈر ٹیکرنے دوبارہ ریسل مینیا میں واپسی کا عندیہ دیدیا

  


نیویارک (نیٹ نیوز)ریسل مینیا 33 میں رومن رینز کے ہاتھوں شکست کے بعد اپنا کوٹ، دستانے اور ہیٹ رنگ میں چھوڑکر دوبارہ نہ رنگ میں اترنے کا اعلان کرکے جانیوالے انڈر ٹیکر نے دوبارہ رنگ میں واپسی کا عندیہ دیدیا ہے ۔وہ ایک اور میچ کے لیے واپسی کرینگے اور رومن رینز سے ری میچ ہوگا تاکہ کیرئیر کا اختتام فتح پر کیا جاسکے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ' ایسا بالکل ممکن ہے، جو ایک وجہ انڈر ٹیکر کو پھر ریسلنگ کی دنیا میں واپس لاسکتی ہے وہ رومن رینز کو شکست دینا ہے، وہ اس سے پہلے بھی ریسلنگ کی دنیا کو چھوڑنے کا فیصلہ کرچکے تھے مگر پھر بھی رنگ میں واپس آئے'۔ریسل مینیا 32 کے بعد بھی انڈر ٹیکر نے ڈبلیو ڈبلیو ای چھوڑنے کا عندیہ ظاہر کیا تھا مگر پھر وہ واپس آگئے۔اگر انڈر ٹیکر رومن رینز سے دوبارہ مقابلے کے لیے واپس آتے ہیں اور جیتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ ان دونوں کے درمیان تیسرا فیصلہ کن میچ بھی ہو۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...