سینٹ مائیکل سپورٹس فیڈریشن نے کرکٹ میچ میں سپورٹس بورڈ کو ہرادیا

سینٹ مائیکل سپورٹس فیڈریشن نے کرکٹ میچ میں سپورٹس بورڈ کو ہرادیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے پنجاب سٹیڈیم میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور سینٹ مائیکل سپورٹس فیڈریشن کی ٹیموں کے مابین,10 10اوورز کا میچ کھیلا گیا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئر اقبال نے بیٹنگ اور ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن نے باؤلنگ کراکر میچ کا افتتاح کیا، سینٹ مائیکل سپورٹس فیڈریشن کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنائے، محبوب سندھو نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 74رنز بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مضبوط بنادی، سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 107رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، شاندار بیٹنگ پر محبوب سندھو کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب نیئر اقبال نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...