اے سی سی اجلا س میں شرکت کیلئے نجم سیٹھی کولمبو پہنچ گئے

اے سی سی اجلا س میں شرکت کیلئے نجم سیٹھی کولمبو پہنچ گئے

کولمبو /لاہور(نیٹ نیوز)چیئرمین پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئے اور کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کولمبو روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 روزہ اجلاس میں اہم امور پر بات ہو گی۔اجلاس میں انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ ہمارے تنازعات چل رہے ہیں تاہم کوشش ہے کہ سری لنکا سیریز کے آخری میچز پاکستان میں کھیلے جائیں جس کے لیے سری لنکا کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...