سری سانتھ کی تاحیات پابندی کے خاتمے کیخلاف بھارتی بورڈ حرکت میں

سری سانتھ کی تاحیات پابندی کے خاتمے کیخلاف بھارتی بورڈ حرکت میں

نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے میچ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر سری سانتھ کی تاحیات پابندی کے خاتمے کے خلاف اپیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ ہفتے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی۔آئی پی ایل کے چھٹے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں راجھستان رائلز کے سری سانتھ اور انکیت چون پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی۔ان کھلاڑیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے ایک اوور کے دوران جان بوجھ کر زیادہ رنز دینے کے لیے تقریباً ساٹھ لاکھ ہندوستانی روپے تک وصول کیے۔تاہم جولائی 2015 میں ان پر عائد پابندی عدالت نے ختم کر دی تھی لیکن بی سی سی آئی نے ان پر عائد پابندی پٹانے سے انکار کردیا تھا جس پر انہوں نے کیرالہ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس نے گزشتہ دنوں ان پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کیرالہ ہائی کورٹ کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتا جس نے سری سانتھ کو ثبوتوں کی کمی پر بری کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کو یقیناً چیلنج کیا جائے گا اور آئندہ ہفتے کیرالہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جائے گی، اس معاملے پر ہمارا موقف واضح ہے کہ کرپشن اور میچ فکسنگ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...