نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، مڈل سیکس نے سسکس کو2رنز سے ہرا دیا

نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ، مڈل سیکس نے سسکس کو2رنز سے ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیٹ نیوز)نیٹ ویسٹ ٹی 20 بلاسٹ میں مڈل سیکس نے سسکس کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا دیا۔ لندن میں کھیلے گئے ساؤتھ گروپ کے میچ میں مڈل سیکس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ سٹیو سکنزئی نے ناقابل شکست 57 رنز بنائے جبکہ پال سٹرلنگ 40 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے۔ کرس جورڈن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سسکس کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔
کرس نیش 69 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ سٹیون فن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔