سینئرز سکواش ٹورنامنٹ،ٹاپ سیڈڈ کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سوئی نادرن گیس پائپ لائنز کے تعاون سے پہلا ایس این جی پی ایل نیشنل جشن آزادی سینئرز سکواش ٹورنامنٹ کے پہلے روز کھلاڑیوں نے کوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پہلے میچ میں احسن ایاز (پی آئی اے) نے ظاہر شاہ (کے پی کے) کو ، عماد فرید (سوئی گیس) نے عباس شوکت (کے پی کے) کو ، ٹاپ سیڈ اسرار احمد (ایس این جی پی ایل) نے علی بخاری (پنجاب) کوہراکوارٹرفائنلز کیلئے کوالیفائی کیا۔ ویمن کیٹیگری میں سعدیہ گل (ایس این جی پی ایل) نے مدینہ ظفر (ایس این جی پی ایل) کو جبکہ روشنا محبوب (زیڈ ٹی بی ایل ) نے صبغہ ارشد (پنجاب) کو ہرا کر کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔