جشن آزادی بیڈ منٹن ، پنجاب گرین نے پنجاب وائٹ کو شکست دیدی

جشن آزادی بیڈ منٹن ، پنجاب گرین نے پنجاب وائٹ کو شکست دیدی

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں ہونیوالے بیڈمنٹن کے مقابلوں میں پنجاب گرین (بوائز اور گرلز) نے پنجاب وائٹ (بوائز اور گرلز ) کو شکست دیدی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی رکن قومی اسمبلی اور کنوینئر فنانس کمیٹی سپورٹس بورڈ پنجاب شیزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ نوجوانوں میں پاکستان سے محبت اور قومی جذبہ اجاگر کرنے کیلئے سپورٹس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ان مقابلوں میں حصہ لیکر نوجوان مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب ہوں گے۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد گھمن جشن آزادی کے موقع پر نوجوانوں کے لئے سپورٹس کے بہت سے ایونٹس منعقد کرارہے ہیں جو کہ قابل تحسین ہے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ہونیوالے جشن آزادی بیڈ منٹن کے مقابلوں میں پنجاب گرین (بوائز اور گرلز) نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پنجاب وائٹ(بوائز اور گرلز) کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مقابلوں کے فاتح بن گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...