نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے ، بلدیاتی نمائندوں کا اعلان

نواز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے ، بلدیاتی نمائندوں کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مختلف یونین کونسلوں کے منتخب چیئرمینوں راشد کرامت بٹ‘ محمود اختر بٹ‘ سچی بٹ‘ اجمل ہاشمی‘ عمران علیم شاہ‘ سہیل محمود بٹ‘ خالد کھوکھر‘ رابعہ فاروقی‘ حاجی محمد حنیف اور (ن) لیگ کے عہدیداروں ڈاکٹر سید حسنات شاہ ‘خواجہ احمد حسان اور سمیع اللہ خان نے کہا ہے کہ دلوں میں بسنے والے محبوب قائد و عوامی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا لاہور پہنچنے پر ایسا تاریخی استقبال ہو گا کہ مخالفین کی راتوں کی نیندیں اڑ جائیں گی میاں نواز شریف ایک عوامی لیڈر اور عوام کے دلوں پر راج کر نے والے محبوب قائد ہیں جنہیں کوئی بھی عوام کے دلوں سے باہر نہیں نکال سکتا ہماری قیادت نے تو عدالت کا فیصلہ قبول کیا لیکن عوام نے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا ہے اس لئے جی ٹی روڈ سمیت ملک بھر میں ’’شیر آیا شیر آیا‘‘ کے نعروں کی آوازیں گونج رہی ہیں جو بیس کروڑ عوام کے دلوں میں بستا ہو حکومت بھی اسی کی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر جمہوری اور منتخب وزیر اعظموں کو پاکستان میں اپنی آئینی مدت پوری کرنے کے مواقع ملتے تو آج ملک میں غربت،بے روزگاری،دہشتگردی اور توانائی جیسے بحران نہ ہوتے میاں نواز شریف نے اپنے چار سالوں میں ثابت کیا ہے کہ اگر لیڈر ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہوں تو ملک ترقی کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چند لوگوں کی وجہ سے آج ملک کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے پوری دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑا ریا جا رہا ہے ان چار سالوں میں پہلی مرتبہ کسی عوامی لیڈر نے عوام کیلئے کچھ اچھا کرنے کی پلاننگ کی تھی اور پاکستان کو معاشی و خوشحالی کی راہ پر ڈالنے کی پوری کوشش کی تھی لیکن پاکستان کی ترقی کے دشموں نے ایسا نہیں ہونے دیا اور اپنے اقتدار کی حوس کو پورا کرنے کے لئے ایک منتخب حکومت کے خلاف دن رات سازشیں کیں ایسے لوگوں کو تو عوام اور تاریخ بھی معاف نہیں کرے گی۔