جشن آزادی،تعلیمی اداروں میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری

جشن آزادی،تعلیمی اداروں میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور شہر میں جشن آزادی کی مناسبت سے سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور عوام الناس کی بڑی تعداد ان سرگرمیوں میں حصہ لیکر بھرپورحب الوطنی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔سکول ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے شہر کے تمام پرائمری ،سیکنڈری اور ہائی سکولوں میں پودے لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے اور سکولوں کے اساتذہ اور طلباوطالبات نے اپنے اپنے سکولوں میں پودے لگائیں۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے بتایا کہ شہر کے پرائمری ،سکینڈری اور ہائی سکولوں میں بالترتیب 10،25اور50پودے لگائے گئے ہیں ۔انہوں نے شہر یوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھر کی خالی جگہوں پر پودے لگائیں ۔مزیدبرآں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ لاہور نے بھی جشن آزادی کی تقریبات کے حوالے سے مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کروائے۔ان مقابلہ جات کا مقصد پاکستان موومنٹ کو اجاگر کرنا ہے۔