موجودہ نااہل سیاستدان ملک کی بجائے اپنی فکر میں لگے ہیں

موجودہ نااہل سیاستدان ملک کی بجائے اپنی فکر میں لگے ہیں

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کر نیوالوں کی ’’نااہلی‘‘ہی آئین وقانون کی حکمرانی ہے ‘جب جمہوریت اور عوام خدمت کے نام پر ووٹ لیکر حکمران اپنی تجوریاں ’’فل ‘‘کر یں گے تو کوئی بھی انکو برداشت نہیں کر یگا ‘حکمران ملک اور قوم کی بجائے اپنی فکر میں لگے ہوئے ہیں مگر قوم انکو کسی صورت مزید برداشت نہیں کر یں گے ‘تحر یک انصاف آئین وقانون اور جمہو ریت کی بات کرتی ہے جسکے لیے ہر فروم پر جنگ لڑتے رہیں گے۔اپنے دفتر میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمران تب ہی قائم ہوتی ہے جب طاقتوار لوگ بھی احتساب اور انصاف کے کٹہرے میں آتے ہیں بد قسمتی سے جب سے (ن) لیگ کے خلاف سپر یم کورٹ کا فیصلہ آیا ہے انکی قیادت اور جماعت مسلسل سپر یم کورٹ کا تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...