عوامی عدالت نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیدیا

عوامی عدالت نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیدیا

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عوام کی عدالت نے فیصلہ نوازشریف کے حق میں دے دیا ہے ، نوازشریف کا ہر جگہ تاریخی استقبال ہوا ہے ، کارکنان نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ نوازشریف ہی ان کے لیڈر ہیں، نواز شریف کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف انتہائی محنت اور عزم کے ساتھ صوبے کے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ شہبازشریف کی ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے حوالے سے قائدانہ صلاحیتیں لائق تحسین ہیں۔وزیر اعلی شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے دونوں ملکوں کو تجارت اور معیشت کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...