گاڑی چوری کی وارداتوں کے خلاف سعدیہ سہیل کی تحریک التواء جمع

گاڑی چوری کی وارداتوں کے خلاف سعدیہ سہیل کی تحریک التواء جمع

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں موٹر سائیکل اور کار چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے جبکہ پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے آئے روز کی وارداتوں سے شہری پریشان حال ہیں چھ ماہ کے دوران شہر بھر میں کار چوری کی 260 جبکہ موٹر سائیکل چور کی 1733 وارداتیں ہوئیں بیشتر واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہونے کے باوجود پولیس ملزموں کاسراغ لگانے میں میں ناکام رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...