(ن)لیگ کے لانگ مارچ کی آڑ میں کاروبار تباہ کیا جارہا ہے

(ن)لیگ کے لانگ مارچ کی آڑ میں کاروبار تباہ کیا جارہا ہے

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ق )کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے جی ٹی روڈ پر نواز شریف کے لانگ مار چ سے 2روز میں ٹرانسپورٹر اور آڑھتیوں کو1ارب کے نقصان کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف لانگ مارچ کی آڑ میں پاکستانی عوام کا کاروبار تباہ کررہے ہیں جو ان کی ناقص پالیسیوں کے باعث لوڈ شیڈنگ میں اضافہ سے ویسے ہی تباہ و برباد ہوکر رہ گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں یوتھ ونگ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا کہ جی ٹی روڈ اور گردونواح میں قائم125فروٹ اور سبزی منڈیوں میں سپلائی منقطع ہونے سے تاجر برادری میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اورمزدور طبقہ بے روزگاری کا شکار ہے جس کے باعث پنجاب کی تاجر برادری ن لیگ کے رویے پر سراپا احتجاج ہے۔انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر کرفیو کا سماں ہونے کے باعث سبزیاں اور پھل نہ پہنچنے سے مزدور اور بیوپاری فاقہ کشی کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ کا لانگ مارچ عدلیہ اور20کروڑ عوام کی توہین ہے نواز شریف کے قول و فعل میں تضاد ہے کیونکہ وہ اس سے قبل ہمیشہ عدلیہ کے ہر فیصلے کو قبول کرنے کی بیانات دیتے رہے ہیں اب ایک فیصلہ ان کے خلاف ہوگیا تو جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ کرکے عوامی پریشانیوں میں اضافہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ فلاپ مارچ ہے خود ن لیگ کے 90فیصد راہنما اس میں شریک نہیں ہورہے اور ن لیگ کی پالیسیوں کے خلاف خاموش احتجاج کررہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...