ن لیگ کی ریلی میں بچے کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے

ن لیگ کی ریلی میں بچے کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ( ن )لیگ کی ریلی میں بچے کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے اور اُس سے زیادہ افسوس ن لیگی قیادت پر ہے جو ننھی جان کو چیونٹی کی طرح روندھتے ہوئے آگے گزر گئے ۔انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے واقعہ کے بعد ا س واقعہ نے ن لیگیوں کی بے حسی پر مہر تصدیق ثبت کر دی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 قتل اور 90 زخمی ہوئے حکومت نے خود جوڈیشل انکوائری کروائی اپنے خلاف آنے پر آج تک اُس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا اور اُس پر مزید ایک انکوائری کمیٹی بنا دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے مدعی آج ملزم بنے ہوئے ہیں جبکہ ن لیگی آزاد پھر رہے ہیں۔ معصوم جانوں کا خون رائیگاں نہیں جائے۔ آہستہ آہستہ سب اللہ کی پکڑ میں آئیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...