لاہوری نوازشریف کے استقبال کی تاریخ رقم کریں گے

لاہوری نوازشریف کے استقبال کی تاریخ رقم کریں گے

لاہور (پ ر)مسلم لیگ ن یو سی 12شاہدرہ کے نائب صدر زاہد اکرم نے کہا ہے کہ لاہور کے عوام قائد کے استقبال کی تاریخ رقم کریں گے، اداروں سے تصادم کی باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہدرہ موڑ پر کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، زاہد اکرم نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کیمپ کوئی احتجاجی کیمپ نہیں یہ ہماری طرف سے اپنے قائد محمد نواز شریف سے والہانہ محبت کا اظہار ہے، مگر انتشار پھیلانے والے کچھ عناصر ہماری قائد سے اس محبت پر بھی سیاست کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ زندہ دلان لاہور اپنے قائد کی جھلک دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں،اس لئے ہم اپنے قائد کا ایسا استقبال کرینگے کہ آنے والی نسلیں اس استقبال کو یاد رکھیں گی،زاہد اکرم نے کہا کہ قا ئد کے استقبال کے لئے آنے والے عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر مخالفین ہوش اڑ گئے،عوام نے میاں نواز شریف کی نا اہلی کو مسترد کردیا ، نوازشریف اب بھی عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...